ابنا: نيويارک ميں پوليس نے اتوار کے روز عوامي مظاہرے کے خلاف تشدد کيا اور اس بہانے سے کہ کچھ مظاہرين ، دوکانوں کو نقصان پہنچا رہے ہيں ، کئ لوگوں کو گرفتار بھي کيا ہے۔
مظاہرين اور پوليس کے درميان مينہٹن ميں يہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئي جب کچھ لوگ کتابوں کي نمائش کے لئے جمع ہوئے تھے۔ مظاہرين نے پوليس کارروائي سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک اور سياہ کپڑوں کا استعمال کيا۔
پوليس نے کچھ مظاہرين کي گرفتاري کي تصديق کي ہے تاہم گرفتار ہونے والے تمام لوگوں کي تعداد اور تفصيلات بتانے سے انکار کر ديا ہے۔امريکا ميں تقريبا آٹھ مہينے پہلے وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے تحت مظاہرے شروع ہوئے جو اب پورے امريکہ ميں پھيل چکے ہيں - امريکي پوليس نے مظاہرين کي سرکوبي کے لئے اب تک مختلف وسائل اور حربوں کو آزمايا ہے ليکن اب تک اسے اپنے مقصد ميں کاميابي حاصل نہيں ہوئي ہے۔
.......
/169