ابنا: افغانستان کے وزیر داخلہ نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حقانی دہشتگرد گروہ گذشتہ روز کے حملوں کا ذمہ دار ہے ۔ یاد رہے گذشتہ روز کابل اور لوگر و پکتیا میں متعدد خود کش حملےہوئے تھے۔ طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ افغاں وزیر داخلہ نے کہا کہ ان حملوں کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں میں چھتیس طالبان ہلاک ہوئے جبکہ آٹھ پولیس اھلکار اور تین شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اس طرح کے حملوں سے عوام میں رعب و وحشت پھیلانا چاہتے تھے۔ قابل ذکر ہے امریکہ نے القاعدہ اور طالبان کا مقابلہ کرنے کے بہانے افغانستان پرقبضہ کیا تھا اور بیرونی ملکوں کے قبضے کو اب دس برس سے زیادہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود بھی امریکہ اور نیٹو افغانستان میں امن قائم کرنے سے قاصر ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہےکہ افغانستان اور خلیج فارس میں بدامنی کا سبب بیرونی فوجیں ہیں۔
.......
/169