ابنا: پاکستاني ذرائع کے مطابق کراچي کے مختلف علاقوں ميں مسلح افراد کي فائرنگ ميں اتوار کو چھے افراد ہلاک اور آٹھ سے زائد زخمي ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں ميں سياسي جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھي شامل ہيں- اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعات لائنز ايريا، اردو بازار، گلشن اقبال، کلفٹن ، لياقت آباد، آئي آئي چندريگر روڈ اور نارتھ کراچي کے علاقوں ميں رونما ہوئے جن ميں چھے افراد ہلاک اور آٹھ سے زائد زخمي ہوگئے۔
زخميوں ميں ايک پوليس اہلکار بھي شامل ہے - دوسري جانب کراچي کے علاقے لياري ميں اگر چہ بتايا جاتا ہے کہ حالات معمول پر آرہے ہيں اور اتوار کو تشدد اور بدامني کے کسي واقعے کي رپورٹ نہيں ملي ہے ليکن کشيدگي برقرار ہے۔.......
/169