ابنا: سياسي کارکنوں کا کہنا ہے کہ سعودي فوج کي مدد سے بحريني فورس نے گزشتہ ہفتے منامہ کے نواحي علاقے ميں مظاہرين پر حملے کے دوران محمد راضي نامي شہري کو گاڑي سے کچل دياـ
سيکورٹي اہلکار اس سے قبل بھي کئي دفعہ مظاہرين کو کچل چکےہيں ـالوفاق پارٹي کا بھي کہنا ہے کہ پوليس کےہاتھوں زخمي ہونے والے ايک پندرہ سالہ بچے کي حالت بھي نازک ہےـ محمد احمد عبد العزيز نامي اس بچے سميت پندرہ افراد سيکورٹي فورس کے حملے ميں اس وقت نشانہ بنے جب وہ گزشتہ مہينے شہيد ہو جانے والے جرنلسٹ احمد اسماعيل کي تشييع جنازہ ميں شرکت کے لئے جمع ہوئےتھےـ بحرين ميں چودہ فروري دو ہزارگيارہ سے شاہي حکومت کے خلاف عوامي انقلاب جاري ہےـــ
.......
/169