14 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے ترکی کے شہر استنبول میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دھمکیوں کا زمانہ گذر گیا ہے اور استنبول اجلاس میں پیشرفت ہوئی ہے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 23 مئی کو بغداد میں ہوگا۔

ابنا: انھوں نے کہا کہ ایران اپنے بر حق مؤقف پر قائم ہے اور ہم نے تعمیری گفتگو کا فیصلہ کررکھا ہے انھوں نے کہا کہ ایران اور گروپ 1+5 کے نمائندوں نے 23 مئی کو بغداد میں مذاکرات پر اتفاق کرلیا ہے انھوں نے کہا کہ ہم نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ ہر قسم کی گفتگو این پی ٹی معاہدے کی روشنی میں ہوگی۔ ادھر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور گروپ 1+5 کی سربراہ کتھرین اشٹائن نے بھی استنبول مذاکرات کو مٹـت اور مفید قراردیا ہے۔   .......

/169