14 اپریل 2012 - 19:30

باخبـر ترک ذرائع کے مطابق امریکہ نےترکی کے شہر استنبول میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے ضمن میں ایران سے دوطرفہ مذاکرات کی درخواست کی ہے۔

ابنا: ترک ذرائع کے مطابق امریکی ٹیم  ایران کے جواب کی منتظر ہے ترکی کے این ٹی وی کے مطابق ترکی میں گروپ 1+5  اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی کوریج کے لئے 500 نامہ نگار موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگيا ہے، استنبول  میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں روسی نمائندے نے مذاکرات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے ترجمان نے استنبول میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والےمذاکرات کو تعمیری قرار دیا تھا۔  ....... /169