ابنا: خالد العبود نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ سلامتی کونسل نے شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے کے لئے مبصرین بھیجنے پرمبنی جو قرارداد منظور کی ہے اس سے بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی مغربی اور عرب ملکوں کی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس قرارداد کے تحت اقوام متحدہ کے مبصرین کوفی عنان کی چھ نکاتی تجویز کے تحت لاگو جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کی بہترین ضمانت دشمنوں کی سازشوں کے مقابل شام کی قوم کی ثابت قدمی اور پائیداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ شام کے خلاف اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہو چکا ہے اور اگر مداخلت کرنے والے حلقے شام سے پسپا ہو جائيں تو بحران حل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ شام میں امریکہ اسکے مغربی اور عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔ شام کی جانب سے اقوام متحدہ کی تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بھی امریکہ اور اسکے مغربی اور عرب اتحادیوں نے شام کے مخالفین کی مدد کرنے کے لئے ایک سو ملین ڈالر کا بجٹ فراہم کیا ہے۔....... /169