13 اپریل 2012 - 19:30

يمن ميں عوام نے مظاہروں کے درميان علي عبد اللہ صالح کے خلاف مقدمے کا مطالبہ کيا.

ابنا: يمن کے تعز شہر اور دارالحکومت صنعاء ميں جمعے کے روز ہونے والے مظاہروں ميں علي عبد اللہ صالح کے خلاف قانوني کارروائي کئے جانے کا مطالبہ کيا گيا –

مظاہرين نے اسي طرح ، يمن کي موجودہ حکومت کي برطرفي اور عوامي حکومت کي تشکيل کا مطالبہ کيا - اس قبل يمن کے مختلف شہروں ميں مظاہرے ہوئے جس کے دوران عوام نے جنوبي يمن کے ابين صوبے ميں مسلحانہ حملوں اور کئ شہريوں کي ہلاکت کي شديد مذمت کي –ياد رہے گزشتہ کئ دنوں کے دوران صوبہ ابين ميں ہونے والي جھڑپوں ميں اب تک ڈھيڑ سو سے زائد افراد ہلاک اور دسيوں زخمي ہوئے ہيں –

يمن ميں آمرانہ حکومت کے خلاف ايک سال قبل عوامي تحريک کے آغاز کے ساتھ ہي اس ملک کے جنوبي علاقوں ميں حکومت اور مسلح حملہ آوروں کے درميان جھڑپوں کا سلسلہ بھي شروع ہو گيا ہے.

.....

/169