13 اپریل 2012 - 19:30

کوئٹہ… کوئٹہ ميں فائرنگ کے تين مختلف واقعات ميں ايک پوليس اہلکار سميت آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد بروري روڈ، کيراني روڈ، ہزارہ ٹاون، علمدار روڈ سميت شہر کے مختلف علاقوں ميں کشيدگي پيدا ہوگئي.

ابنا: شہر ميں کشيدگي کے بعد ايف سي اور ر پوليس کي اضافي نفري جبکہ انسداد دہشت گردي فورس بھي طلب کرلي گئي، دوسري جانب فائرنگ کے واقعات کے بعدشہر کے مختلف علاقوں ميں اہم کاروباري مراکز اور دکانيں بند ہوگئيں ، واقعات کي ہزارہ ڈيموکريٹک پارٹي، پشتونخواہ ملي عوامي پارٹي اور تحفظ عزاداري کونسل نے شديد مذمت کي، تحفظ عزاداري کونسل نے واقعات کے خلاف سات روزہ سوگ کا بھي اعلان کرديا، جبکہ وزيراعلي نواب اسلم رئيساني نے واقعہ کي شديد مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعات ميں ملوث افراد کي گرفتاري کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائيں گيان کا يہ بھي کہنا تھا کہ يہ واقعات پوليس کي غفلت اورنااہلي کي وجہ سے رونما ہورہے ہيں.  .......

/169