13 اپریل 2012 - 19:30

کراچي… کراچي کے علاقے لياري ميں آج دوسرے دن بھي صورت حال کشيدہ ہے اور لي مارکيٹ سے لياري آٹھ چوک جانے والي سڑک پر نامعلوم افراد نے جلاو گھراو کر کے سڑک بند کر دي جبکہ لياري کے مختلف علاقوں وقفہ وقفہ سے ہوئي فائرنگ کا سلسلہ جاري ہے.

ابنا: لي مارکيٹ ميں گزشتہ روز پوليس کاروائيوں کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج کا سلسلہ ہفتہ کي صبح پھر شروع ہوا. مشتعل افراد نے لي مارکيٹ سے آٹھ چوک لياري جانے والي مرکزي شاہراہ پر ٹائر جلائے، اور پتھراو کيا.

نامعلوم افرادنے لي مارکيٹ، نيا آباد، اور جونا مسجد کے علاقوں ميں ہوئي فائرنگ کي جس کے باعث صبح سويرے کھلنے والي دکانيں اورکاروبار بند ہو گيا. لياري کي کشيدہ صورت حال کے پيش نظر پوليس اور ايف سي کي بھاري نفري لي مارکيٹ چوک پر تعينات ہے اور صورت حال کو قابو کرنے کي کوشش کر رہي ہے.

گزشتہ روز لياري کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ، دستي بم حملوں اورپرتشدد کاروائيوں ميں 4 افرادجاں بحق ہوئے تھے.کشيدہ صورت حال کے باعث ميٹرک بورڈ کراچي نے لياري ميں قائم امتحاني مراکز ميں رياضي کا پرچہ ملتوي کرديا ہے، نئي تاريخ کا اعلان بعد ميں کيا جائے گا. رات گئے گارڈن کے علاقے دھوبي گھاٹ ميں نامعلوم افراد کي فائرنگ سے خالد نامي شخص ہلاک ہوا. 
.....

/169