12 اپریل 2012 - 19:30

گروپ 1+5 کے ساتھ مذاکرات کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی کی سربراہی میں استنبول پہنچ گئی ہے۔

ابنا: گروپ 1+5 کے ساتھ مذاکرات کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی کی سربراہی میں استنبول پہنچ گئی ہے ۔

ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات کا آغاز کل 14 اپریل کواستنبول میں ہوگا۔ گروپ 1+5 میں روس، چین، امریکہ، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی شامل ہیں۔ مذاکرات کا پہلا دور  استنبول میں جبکہ دوسرا دور بغداد میں ہوگا۔ ایران نے مذاکرات کی کامیابی کے لئے صداقت پر تاکید کی ہے۔........

/169