ابنا: روس کي وزارت خارجہ نے ايک بيان ميں اعلان کيا ہے کہ روسي وزير خارجہ سرگئي لاوروف، چين کے وزير خارجہ يانگ جيئے چي اور ہندوستان کے وزير خارجہ ايس ايم کرشنا جمعے کے روز ايران کے ايٹمي معاملے، مشرق وسطي کے حالات اور جزيرہ نمائے کوريا کے نيوکليائي مسئلے پر گفتگو کريں گےـ
اس ملاقات ميں سن دو ہزار دس ميں چين کے شہر اوخان ميں ہونے والے سابقہ اجلاس کے فيصلوں پر عملدرآمد کي رفتار کا جائزہ لينے کے ساتھ باہمي تعاوني کو مزيد فروغ دينے کے طريقوں پر غور کيا جائے گا-
روس چين اور ہندستان پر امن مقاصد کےتحت ايٹمي سرگرمياں انجام دينے کے ايران کے حق کو تسليم کرتے ہيں اور انہوں نے مغرب کي جانب سے ايران کو ايٹمي حقوق سے محروم کرنے کي کوششوں اور يکطرفہ پابنديوں کي مخالفت کا اعلان کيا ہے۔.......
/169