11 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کی رکن محترمہ زھرہ الھیان نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے پرتنازعہ ختم ہونا چاہیے کیونکہ یہ قانونی لحاظ سے ایک تکمیل شدہ مسئلہ ہے۔

ابنا: زہرہ الھیان نے ترکی کے شہر استنبول میں پانچ جمع ایک کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں قانون سے انحراف کی نشاندہی کرنےمیں مغربی ممالک کامیاب نہیں ہوسکے ہیں بنابریں اب وقت آن پہنچا ہےکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو قانونی لحاظ سے مکمل قراردے کر اس پر تنازعہ ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے اور مغربی ملکوں نے برسوں تک ایران کےایٹمی معاملے پر تحقیقات انجام دی ہیں اور سب سے زیادہ ایران کی ایٹمی سائٹوں کا معائنہ کیا گيا ہے۔

قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے پارلیمانی کمیشن کی رکن نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ملت و حکومت اپنے مسلمہ ایٹمی حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگی۔ قابل ذکر ہے اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ میں چودہ اپریل کو استنبول میں مذاکرات ہونے والے ہیں۔....... /169