10 اپریل 2012 - 19:30

وائٹ ہاوس نے صہیوني جاسوس جوناتھن پولارڈ کي رہائي کي درخواست مسترد کر دي ہے۔

ابنا: واشنگٹن ... وائٹ ہاوس کے ترجمان ٹامي ويٹر نے ايک بيان جاري کرکے ، صہیوني جاسوس جوناتھن پولارڈ کي رہائي کے لئے امريکي صدر باراک اوباما سے صہیوني صدر شيمون پيرز کي درخواست مسترد کر دي ہے -

پيرز نے اوباما سے درخواست کي تھي کہ انساني بنيادوں پر اور پولارڈ کي طويل قيد اور اس کي جسماني صورت حال کے پيش نظر اسے رہا کر ديا جائے۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے موقف ميں کوئي تبديلي نہيں ہوئي ہے - امريکي بحريہ کے سابق تجزيہ نگار پولارڈ کو  سن انيس سو چوراسي سے نومبر  سن انيس سو پچاسي  ميں گرفتاري تک ہزاروں خفيہ دفاعي دستاويزات اکٹھا کرنے کے جرم ميں سن انيس سو ستاسي ميں عمر قيد کي سزا دي گئ تھي -

صہیوني ریاست نے سن انيس سو اٹھانوے ميں يہ بات باضابطہ طور پر قبول کي تھي  کہ پولارڈ ايک اسرائيلي جاسوس ہے۔.......

/169