ابنا: عبدالخلیل ہزارہ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بیس سے تیس اپریل تک صوبہ بلوچستان میں دس روزہ عام ہڑتال کرے گي۔
قابل ذکر ہے پیر کے دن دہشتگردوں نے کوئٹہ کے پرنس روڈ پر فائرنگ کرکے چھے شیعہ مسلمانوں کو شہید کردیا تھا۔
اس دہشتگردانہ حملے میں کئي افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس قتل عام کے بعد بلوچستان میں ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئےصوبائي حکومت کو دہشتگردوں کا حامی قراردیا۔ مظاہرین نے دہشتگردوں کو گرفتار نہ کئے جانے کی مذمت کی۔
یاد رہے پاکستان کے مختلف علاقوں میں اس وقت شیعہ مسلمانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
پاکستان کے مختلف حلقوں کے مطابق کراچی، کوئٹہ اور گلگت بلتستان میں دہشتگرد اندھا دھند طریقے سے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کررہے اور حکومت خاموش تماشائي بنی ہوئي ہے۔ ........
/169