7 اپریل 2012 - 19:30

گلگت…گلگت ميں منگل کے روز ہڑتال کے دوران پرتشدد واقعات ميں ہلاکتوں کے خلاف گلگت ميں چھٹے روز بھي کرفيو نافذ ہے. سانحہ چلاس کے بعد اسکردو ميں معمولات زندگي بحال ہونا شروع ہوگئي ہے.

ابنا: گلگت ميں چھٹے روز بھي کرفيونافذہے. جمعہ کے روزکرفيوميں 2گھنٹے کي نرمي کي گئي تھي.کرفيو کے دوران پوليس اور پاک فوج کا گشت جاري ہے.مسلسل کرفيو کے باعث اشيائے خوردنوش اور پيٹروليم مصنوعات کي شديد قلت بھي پيدا ہوگئي ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہمختلف علاقوں ميں پھنسے ہوئے غير ملکي سياحوں کو اسلام آباد روانہ کردياجائيگا.امن و امان قائم رکھنے کے لئے گلگت بلتستان ميں پانچويں روز بھي موبائل سروس بندہے.سانحہ چلاس پر اسکردو ميں چھٹے روز بھي سوگ جاري ہے،تاہم پانچ روزبعد شہر کے بيشترکاروباري مراکز کھل گئے ہيں اورمعمولات زندگي بحال ہونا شروع ہوگئي ہے. ........

/169