ابنا: علاء الدین بروجردی نے کل ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوۓ عراق کو گروپ پانچ جمع ایک اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لۓ ایک اہم آپشن قرار دیتے ہوۓ کہا کہ عراقیوں نے بھی اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ علاء الدین بروجردی نے مزید کہا کہ عراق کا ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ اچھا رابطہ ہے اور اگر اس گروپ کے بعض اراکین نے بغداد میں مذاکرات کۓ جانے کی مخالفت کی تو ایران دوسرے آپشنز کے بارے میں غور کرے گا۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان تیرہ اپریل کو مشترکہ امور کے سلسلے میں مذاکرات ہوں گے۔....... /169
5 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 306821
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے لۓ عراق مناسب آپشن ہے۔