1 اپریل 2012 - 19:30

جرمنی کے وزیر خارجہ نے استنبول میں شام میں فوجی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں فوجی مداخلت سے علاقہ میں تباہی پھیل جائے گی۔

ابنا:جرمنی کے وزیر خارجہ گوید وسٹرولہ نے استنبول میں شام میں فوجی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں فوجی مداخلت سے علاقہ میں تباہی پھیل جائے گی۔

جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں فوجی مداخلت کے بجائےایک سیاسی حل کی تلاش کرنی چآہیے اور اس سلسلے میں کوفی عنان کا منصوبہ اچھا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں سعودی عرب اور قطر کی کوشش تھی کے شام میں فوجی مداخلت کی راہ ہموار کی جائے لیکن شام کے بارے میں سعودی عرب اور قطر کو زبردست ہزیمت اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور عالمی برادری نے قطر ، سعودی عرب اور ان کے آقاؤں پر واضح کردیا ہے کہ شام کا معاملہ لیبیا جیسا نہیں ہے لیبیا کے رہنما قذافی کو قطر اور سعودی عرب نے بڑی بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ قتل کروادیا تھا جبکہ سعودی عرب کے بادشاہ اور قطر کے بادشاہ کی طرح لیبیا کا ڈکٹیٹر بھی امریکہ نواز ہی تھا۔

لیکن شام کے صدر بشار اسد امریکہ اور اسرائیل کے مخالف ہیں اور وہ علاقہ میں جاری اسلامی مقاومت کے زبردست حامی ہیں اسی وجہ سے بشار اسد کے مخآلفین کو زبردست شکست و ناکامی کا سامنا ہے۔ ........ /169