1 اپریل 2012 - 19:30

پاکستان کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک ايران کےساتھ تجارت اور توانائي کے مختلف شعبوں ميں تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے.

ابنا: پاکستان کے وزير اعظم يوسف رضا گيلاني نے چين ميں بوائو کے سالانہ فورم کے اجلاس کے موقع پر ايران کے نائب صدر محمد جواد محمدي زادہ سے ملاقات ميں تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کي  اہميت کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ ايران پاکستان گيس پائپ لائن پروجيکٹ مکمل ہوجانے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات ميں نئے باب کا اضافہ ہوگا -

پاکستان کے وزير اعظم نے اسي طرح علاقے ميں  منشيات کي اسمگلنگ کو روکنے سے مربوط معاملات کوسنجيدگي سے لئے جانے کو ضروري قرارديا اور بہت سے ميدانوں ميں پاکستان اور ايران کے درميان مشترکہ تعاون کو عملي جامہ پہنانے پر زور ديا - اسلامي جمہوريہ ايران کے نائب صدر محمدي زادہ نے بھي پاکستان کو ايران کا دوست اور برادر ملک قرارديا اور کہاکہ اسلامي جمہوريہ ايران دونوں ملکوں کے عوام درميان زيادہ سے زيادہ رابطے کو ايران اور پاکستان کي اقوام کے لئے سود مند سمجھتا ہے 

پاکستان کے صحافتي ذرائع کے مطابق سيد يوسف رضا گيلاني نے اتوار کو چين ميں ايران کے نائب صدر محمد جواب محمدي زادہ سے ملاقات ميں کہا کہ اسلام آباد صوبہ بلوچستان کي بجلي کي کمي کے مد نظر ايران سے گيارہ سو ميگاواٹ بجلي خريدنے کا ارادہ رکھتا ہےـگيلاني نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسايہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہيں اور تمام ممالک کو چاہئے کہ افغانستان ميں قيام امن کے لئے کوشش کريں ـگيلاني نے ريگي دہشت گرد تنظيم کے سلسلے ميں اپنا موقف بيان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ريگي کي دہشت گرد تنظيم جند اللہ کو دہشت گرد تنظيموں کي فہرست ميں رکھا ہےـ

ملاقات ميں ايران کے نائب صدر محمدي زادہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کو ثقافتي اشتراکات سے باہمي تعاون کے فروغ کے لئےسازگار حالات مہيا ہيں.........

/169