1 اپریل 2012 - 19:30

اردن ميں تيرہ سياسي کارکنوں پر شاہ عبد اللہ دوم کي توہين کرنے کي فرد جرم عائد کي گئي ہےـ

ابنا: اردن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق احتجاجي اجتماع کے ايک دن بعد فوجي عدالت ميں تيرہ کارکنوں پر شاہ عبد اللہ کي ہتک حرمت کرنے، بد امني پھيلانے اور عوام کو شورش پر آمادہ کرنے جيسے الزامات عائد کئےگئے ہيں ـان افراد کا جرم ثابت ہو گيا تو پندرہ سال تک کي جيل ہو سکتي ہےـہفتے کے روز مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تقريبا دو سو کارکنوں نے دار الحکومت امان ميں وزير اعظم کے دفتر کے سامنے اجتماع کيا اور شاہ عبداللہ کي توہين کے الزام ميں وسط مارچ سے جيل ميں بند چھے سياسي قيديوں کي رہائي کا مطالبہ کيا-........

/169