1 اپریل 2012 - 19:30

ایرانی اینٹیلیجنس کے وزير جناب حجۃ الاسلام والمسلمین حید رمصلحی آج کل عمرہ حج کے لئے مکہ مکرمہ میں ہیں اور انھوں نے فلسطین اور بحرین کے مسئلہ پر مسجد الحرام اور امام کعبہ کے سکوت پرسخت تنقید اور شدید اعتراض کیا ہے۔

ابنا:ایرانی اینٹیلیجنس کے وزير حجۃ الاسلام والمسلمین جناب حید رمصلحی آج کل عمرہ حج کے لئے مکہ مکرمہ میں ہیں اور انھوں نے فلسطین اور بحرین کے مسئلہ پر مسجد الحرام اور امام کعبہ کے سکوت پرسخت تنقید اور شدید اعتراض کیا ہے۔ حیدر مصلحی نے کہا کہ امام کعبہ شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت کے لئے قرآن مجید کی آیات کو توڑ مروڑ کر بیان کررہے ہیں اور ان سے غلط طور پر استفادہ کررہے ہیں جبکہ فلسطین ،بحرین اور یمن  کے مسئلہ پربالکل خاموش ہیں اور صہیونیوں اور آل خلیفہ کے مظالم کے خلاف خاموش ہی نہیں بلکہ ان کی حمایت کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ رفتار امام کعبہ کی شان کے مطابق نہیں ہے اور امام کعبہ کو عدل و انصاف مد نظر رکھنا چاہیے۔ مصلحی نے کہا کہ علاقہ میں جاری اسلامی بیداری در حقیقت امریکہ اور اسرائيل کے خلاف ہے جبکہ شام میں دہشت گردی کی تحریک کے پیچھے امریکہ ، اسرائيل اور ان کے اتحادیوں کا ہاتھ ہے لہذا فلسطین، یمن بحرین ، مصر اور لیبیا کی تحریکوں اور شام میں جاری دہشت گردانہ کارروائیوں میں نمایاں فرق ہے کیونکہ مصر، یمن اور بحرین میں جاری تحریکوں کا امریکہ مخالف ہے جبکہ شام میں وہ دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہا ہے اور علاقائی تحریکوں کو اغوا کرنے کے لئے امریکہ نے شام میں دہشت گردوں کی حمایت کا سلسلہ شروع کیا ہے کیونکہ شامی حکومت واحد عرب حکومت ہے جو اسرائيل کے خلاف ہے۔

مصلحی نے کہا کہ بعض علاقائي ممالک دانستہ یا غیر دانستہ طور پر علاقہ میں امریکی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ مصلحی نے کہا کہ شام فلسطین اور لبنان میں اسلامی مقاومت کا حامی ملک ہے۔ انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ترکی کے وزير اعظم کے ساتھ ملاقات میں واضح کردیا ہے کہ ایران  ، شام میں امریکی منصوبوں کا سخت مخالف ہے۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ مکہ کےامام جمعہ کے لئے مناسب نہیں ہے کہ وہ شام میں امریکی منصوبوں کی حمایت کرے اور فلسطین کے مظلوم عوام کے بارے میں بالکل خاموش رہے بلکہ اسے چاہیے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائيل کے وحشیانہ جرائم سے دنیا کے مسلمانوں کو آگاہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ امام مکہ کی اسرائیلیوں کے ساتھ ہمدردی پرہمیں سخت افسوس ہے اور ان کی امریکہ اور اسرائیل کے لئے ہمدردانہ رفتاردرحقیقت اسلام اور مسلمانوں کے لئے  شرم کا باعث ہے۔ ........ /169