1 اپریل 2012 - 19:30

ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان نے ایران کے دورے کےبعد وطن واپس پہنچنے پر کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائيلی فوجی کارروائی سے علاقہ میں تباہی پھیل جائےگی اور علاقہ نابود ہوجائےگا۔

ابنا: ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان نے ایران کے دورے کےبعد وطن واپس پہنچنے پر کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائيلی فوجی کارروائی سے علاقہ میں تباہی پھیل جائےگی اور علاقہ نابود ہوجائےگا۔ اردوغان نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائيل کے ممکنہ حملے کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کے حملے سے علاقہ میں تباہی پھیل جائےگی۔ ترکی کے اخبار حریت کے مطابق  ترکی کے وزیر اعظم نے اسرائيل کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران پر حملہ کرنے سے باز رہے ادھر ایران نے پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور اگر اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا تو ایران بھی اسرائيل کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنائےگا........

/169