30 مارچ 2012 - 19:30

روس نے کہا ہے کہ ايسا کوئي ثبوت نہيں ہے جس کي بنياد پر يہ کہا جائے کہ ايران کا ايٹمي پروگرام فوجي مقاصد کے لئے ہے -

ابنا: روس کے نائب وزيرخارجہ سرگئي ريا بکوف نے روئٹر سے اپنے انٹرويو ميں ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان  ہونےوالے مذاکرات کے بارے ميں کہاکہ ايران کے ايٹمي معاملے کے حل کے لئے کوئي معينہ  وقت نہيں ديا جاسکتا  - انہوں نے  کہا کہ ايران پہلے سے بھي زيادہ آئي اے اي اے کے ساتھ تعاون کررہا ہے تاکہ دنيا کو يہ باور کراسکے کہ اس کا ايٹمي پروگرام فوجي نہيں بلکہ پرامن مقاصد کے لئے ہے - روس کے نائب وزير خارجہ نے بعض ذرائع ابلاغ کي ان رپورٹوں کو مسترد کرديا جن ميں کہا گيا ہے کہ امريکي وزير خارجہ نے روسي وزير خارجہ سے کہا ہے کہ وہ ايران سے يہ کہہ ديں کہ اپريل کے مذاکرات معاملے کو سفارتي طريقے سے حل کرنے کا  آخري موقع ہيں -  انہوں نے کہا کہ ايران کے ايٹمي پروگرام کے خلاف کوئي بھي ثبوت نہيں ملا ہے-

.......

/169