ابنا: پاکستان کے شہرکراچي ميں پر تشدد کارروائيوں ميں گذشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے نتيجے ميں ہلاک والوں کي تعداد 14 ہوگئي ہے. واضح رہے کہ گذشتہ رات اورنگي ٹاو ن کے علاقے بنارس پل کے قريب موٹر سائيکل اور کار سوار افراد پر مسلح افراد نے فائرنگ کردي جسکے نتيجے ميں پانچ افراد زخمي ہوگئے، جنہيں فوري طور پر عباسي شہيد اسپتال منتقل کرديا گيا. دوران علاج چار افراد دم توڑ گئے جن ميں باپ وسيم اور بيٹا احسن بھي شامل ہيں. بنارس واقعہ کے بعد شہر کے مختلف علاقوں ميں حالات کشيدہ ہوگئے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگيا جسکے نتيجے ميں اورنگي دس نمبر ميں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ايک شخص کو ہلاک کرديا. يوپي موڑ پر نامعلوم مسلح افراد نے خان کوچ کے ڈرائيور کو قتل کرديا. ڈيفنس فيز ٹو ميں پيٹرول پمپ پر مسلح ملزمان نے گاڑي نمبراے ايل اے097 پر فائرنگ کردي جسکے نتيجے ميں کار کا ڈرائيورذوہيب ہلاک ہوگيا جبکہ اسکا ايک ساتھي زخمي ہوگيا........ /169
30 مارچ 2012 - 19:30
News ID: 305638
پاکستان کے شہرکراچي ميں پر تشدد کارروائيوں ميں گذشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے نتيجے ميں ہلاک والوں کي تعداد 14 ہوگئي ہے.