27 مارچ 2012 - 19:30

شام کے ٹيلي ويژن نے اس بات کي ترديد کي ہے کہ حمص شہر ميں صدر بشار اسد کے کارواں پر فائرنگ ہوئي ہے-

ابنا: شام کے ٹيلي ويژن نے کہا ہے کہ علاقے کے بعض عرب ٹي وي چينلوں سے نشر ہونے والي يہ خبر بے بنياد ہے کہ حمص ميں صدر اسد کے کارواں پر فائرنگ کي گئي ہے-

شام کے ٹي وي نے کہا ہے کہ قطر کے الجزيرہ اور سعودي عرب کے العربيہ جيسے ٹي وي چينلوں نے، جو حمص ميں بدامني کي خبريں بڑھا چڑھا کر پيش کر رہے تھے، جب يہ ديکھا کہ صدر بشار اسد نے اس علاقے کا دورہ کيا ہے اور علاقے کا قريب سے جائزہ ليا ہے تو انہوں نے يہ خبر گڑھ لي کہ حمص ميں صدر اسد پر حملہ کيا گيا ہے-

شام کي وزارت خارجہ کے ترجمان جہاد مقدسي نے بھي منگل کے روز کہا کہ صدر کے کارواں پر کسي بھي طرح کا کوئي حملہ نہيں ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ دشمنوں سے وابستہ ٹي وي چينل اس قسم کي خبريں نشر کرکے، صدر کے دورے کي اہميت کو کم کرنا چاہتے ہيں- واضح رہے کہ منگل کے روز شام کے صدر بشار اسد نے حمص کے علاقے بابا عمرو ميں ترقياتي منصوبوں کا قريب سے جائزہ ليا اور کہا کہ حکومت اس علاقے کي تعمير نو کر رہي ہے......

/169