ابنا: پاکستاني ذرائع ابلاغ کے مطابق اپني رہائشگاہ پر امريکي ٹيلي ويژن کو انٹرويو ديتے ہوئے حنا رباني کھر نے کہا کہ امريکہ کے تعلقات پر نظرثاني کي ضرورت ہے کيونکہ امريکہ کا اتحادي ہونے سے ہميں کوئي عزت نہيں ملي ہے-
پاکستان کي وزير خارجہ نے کہا کہ امريکہ جانب سے سلالہ چيک پوسٹ حملے پر محض معافي مانگنا کافي نہيں ہے- ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دس سال سے امريکہ کا اتحادي چلا آرہا ہے تاہم انہوں نے استفار کيا کہ کيا ہميں اتحادي ہونے کي عزت ملي؟ پاکستان کي وزير خارجہ نے کہا کہ اتحادي ہونے کے ناطے انکے ملک کو دہشتگردي کے خلاف جنگ ميں جاني اور مالي دونوں طرح کا نقصان اٹھانا پڑا ہے- حنا رباني کھر نے کہا کہ پاکستان اور امريکہ کے درميان تعلقات کو فلسفيانہ اصولوں کے بجائے حقيقي اور عملي طور پر ديکھا جانا چاہے-
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر افغانستان ميں تعينات امريکي فوجيوں نے پاکستان کي سرحدي چيک پوسٹ پر حملہ کرديا تھا جس ميں اٹھائيس پاکستاني فوجي جانبحق اور متعدد ہوگئے تھے- اس حملے کے بعد سے پاکستان اور امريکہ کے تعلقات کشيدہ چلے آرہے ہيں اور پاکستان نے افغانستان کے لئے نيٹو کي سپلائي بھي بند کردي ہے-.......
/169