ابنا: طوری اور بنگش قبائل کی چھ اقوام کا جرگہ پارا چنار میں منعقد ہوا جس میں علاقہ صورت حال اور امن و امان کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔ جرگہ میں علمائے کرام اور قبائلی عمائدین کے علاوہ رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے بھی شرکت کی ۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے طوری اور بنگش قبائل کے راہنمائوں حاجی حامد حسین طوری اور ایم این اے ساجد حسین طوری نے کہا کہ 12 مارچ مسافر کوچ پر حملہ اورچ تخریب کاری کے دیگر واقعات افسوسناک ہیں، انہوں نے کہاکہ دہشت گرد کرم ایجنسی کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے حکومت سے بم دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاروائی علاقائی قانون کے مطابق کی جائے ۔ جرگہ کے بعد قبائلی عمائدین پولیٹیکل حکام سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے حوالے سے انہیں طوری بنگش قبائل کی تشویش سے آگاہ کیا ۔ ادھر پولیٹیکل حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مسافر کوچ بم دھماکہ میں ملوث بیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے دو اور مجرموں کو بھی گرفتار کر لیا گیا اور ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
/110