ابنا: وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے تاجيکستان کے دارالحکومت دوشنبہ ميں افغانستان سے متعلق علاقائي اقتصادي تعاون سےمتعلق کانفرنس ( ريکا) ميں تقرير کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے اقتدار اعلي و خود مختاري کا احترام اور اس ملک ميں معاشي صورتحال کو بہتر بناکر ہي قيام امن کو ممکن بنايا جاسکتا ہے - انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے اسلامي جمہوريہ ايران نے اب تک کسي بھي کوشش سے دريغ نہيں کيا ہے اور آئندہ بھي افغانستان ميں امن و امان کي بحالي اور اقتصادي حالت کو بہتر بنانے کے لئے اپني پوري کوشش جاري رکھے گا -
اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے کہا کہ افغانستان ميں امن و استحکام ايران کے لئے بہت ہي زيادہ اہميت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ اسي لئے ايران نے افغانستان سے متعلق علاقائي اور بين الاقوامي اجلاسوں کے انعقاد کي ہميشہ حمايت کي ہے اور ان ميں بھرپور طريقے سے حصہ ليا ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے متعلق بعض علاقائي اور عالمي اجلاس خود ايران کي ہي کوششوں سے منعقد ہوئے ہيں. ......./169