26 مارچ 2012 - 19:30

سری لنکا کی حکومت نے یورپی ملکوں میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق سری لنکن وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کولمبو یورپی ملکوں میں اپنے سفارتخانے بند کر رہی ہے۔ سری لنکن وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یورپی ممالک کولمبو کے مفادات پورے نہیں کرتے ہیں لھذا ہم نے یورپ میں اپنے سفارتخانے بند کر کے ایشیائي ملکوں میں نئے سفارتخانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یورپی ملکوں کی جانب سے انسانی حقوق کےبہانے سری لنکا کے خلاف قرارداد کی حمایت کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گيا ہے۔قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سری لنکا کے خلاف قرار داد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔....... /169