ابنا: اجیکستان، صدر زرداری کی ڈاکٹر احمدی نژاد سے ملاقات، صدر ڈاکٹر احمد نژاد اور صدر آصف علی زرداری نے آج افغانستان کی معیشت کی حمایت کے زیر عنوان پانچویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات نیز باہمی دلچسپی کے امور اور علاقے کے اہم ترین مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر احمدی نژاد نے افغانستان کے مسائل کے حل کےلئے ایران اور پاکستان کے طریقہ ہائے کار کو دانشمندانہ اور مفید قراردیا۔ اس ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے صنعت و زراعت میں ایران کے تجربوں سے استفادہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ عنقریب ایک پاکستانی وفد زراعت کے میدان میں باہمی تعاون کا جائزہ لینے تہران آئے گا۔....... /169