ابنا: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سیکریٹری جنرل پرکاش کارات نے کہا ہے کہ امریکہ جنوب مغربی ایشیا میں اپنی سامراجی اور توسیع پسندانہ اور جارحانہ پالیسیوں پرعمل پیرا ہے۔ پراکاش کارات نے ہندوستان کےزیر کنٹرول کشمیر میں صوبائي کمیونسٹ پارٹی کے دو روزہ اجلاس میں کہا کہ امریکہ ہندوستان کے داخلی امور میں مداخلت کررہا ہے جس سے ہندوستان کے مفادات خطرے کی زد میں آچکے ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ ہندوستانی عوام کو امریکہ کی توسیع پسندی کا ٹھوس جواب دینا چاہیے۔ پراکاش کارات نے کہا کہ جنوب مغربی ایشیا میں امریکہ کے منصوبے واضح ہیں اور افغانستان اور پاکستان میں امریکہ کی مداخلت کسی پر پوشیدہ نہیں ہے۔
ادھر جموں کشمیر کی صوبائي کمیونسٹ پارٹی کے صدر ایم وائي تاريگامی نے ہندوستانی حکومت کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی حکومت کے معیشتی پروگرام ناکام رہے ہیں جس کے نتیجے میں مہنگائي بڑھی ہے، بدعنوانیوں میں اضافہ ہوا ہے اور بے روزگاری سے عوام پریشان ہیں۔ قابل ذکرہے ہندوستان کی بائيں بازو کی پارٹیاں امریکہ کے ساتھ ہندوستان کے اسٹراٹیجیک سول ایٹمی معاہدے کی بھی مخالف ہیں۔....... /169