24 مارچ 2012 - 19:30

انقلاب کيوبا کے رہنما فيڈل کاسٹرو نے کہا ہےکہ ايران کے سلسلے ميں امريکا کي مخاصمانہ پاليسياں عالمي سطح پر انتہائي خطرناک ثابت ہوں گي.

ابنا: فيڈل کاسٹرو نے اپنے ايک مقالے ميں ايران کے سلسلے ميں امريکا کے دھمکي آميز بيانات اور موقف پر تنقيد کرتے ہوئے اس کے نتائج کي بابت خبردار کيا ہے  -

انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے بارے ميں وائٹ ہاؤس کي پاليسي تاريخ کي سب سے بڑي غلطي اور انتہائي خطرناک ہے - فيڈل کاسٹرو نے کہا کہ واشنگٹن دنيا کو اسي غلط اور خطرناک صورت حال کي طرف لے جارہا ہے -

انقلاب کيوبا کے رہنما نے کہا کہ ايران کے سلسلے ميں امريکا کے اندازے يکسر غلط ہيں -  انہوں نے کہا کہ ايران کے بارے ميں امريکا کے تمام منصوبے اس غلط سوچ کے عکاس ہيں کہ ايران کے لاکھوں سرفروش جو جذبہ شہادت پسندي اور فداکاري  ميں اپنا نام روشن کرچکے ہيں، امريکي جارحيتوں کے مقابلے ميں خاموش تماشائي بنے بيٹھے رہيں گے -

فيڈل کاسٹرو نے اپنے اس مقالے ميں ايران کے ايٹمي پروگرام کے بارے ميں امريکا کے دعوؤں کو بے بنياد قرارديا اور کہا ايران  ايٹمي ہتھيار بنانے کي کوشش نہيں کررہا اہے اور نہ ہي وہ ايسا کرے گا .......

/169