ابنا: شمالی کوریا کی جانب سے آئندہ ماہ فضا میں راکٹ کے تجربے کے اعلان کے جواب میں جاپان نے میزائل کے دفاعی نظام کو آمادہ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ دفاعی نظام اوکیناوا جزیرے کے قریب قائم کیا جائے گا تاکہ جاپانی علاقوں سے گزرنے والے شمالی کوریا کے راکٹ کو فضا میں پہنچنے سے پہلے جاپان کی فضائی حدود میں مار گرایا جاسکے واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ سیٹلائٹ لے جانے والے راکٹ کا تجربہ بارہ سے سولہ اپریل کے درمیان ہوگا۔........ /169
23 مارچ 2012 - 19:30
News ID: 304257
شمالی کوریا کی جانب سے آئندہ ماہ فضا میں راکٹ کے تجربے کے اعلان کے جواب میں جاپان نے میزائل کے دفاعی نظام کو آمادہ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔