ابنا: مزید اطلاعات کے مطابق آج صبح درندہ صفت طالبان نے ھنگو کے شیعہ رھنماء اور ایف۔سی کے اہلکار غلام اصغر کی گاڑی پر بم دھماکہ کر دیا جس کے نتیجہ میں ایک ہی گھر کے تین افراد شھید ہوگئے۔ شھید ہونے والوں میں غلام اضغر اور ان کی زوجہ اور معصوم بچہ بھی شامل ہیں
شھید غلام اضغر ھنگو میں ایک خاض مقام رکھتے تھے۔ اور شیعہ رھنماء تھے۔ عزاداری اور فلاحی کاموں میں شھید انتہائی فعال تھے۔ ملت کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رھتے تھے۔
کچھ دنوں قبل شہید کی پوسٹنگ وزیرستان میں ہوگئی تھی۔ جہاں درندہ صفت طالبان نے انہیں نشانہ بنایا اور ان کی اہلیہ اور بچہ بھی ظلم کا نشانہ بنے۔
.شھید اصغر غلام انتہائی فعال شیعہ رھنما اور کچھ دنوں قبل شھید ہونے والے رازق علی کے قریبی ساتھی بھی تھے۔ پچھلے پانچ دنوں میں ھنگو میں شھید ہونے والے یہ دوسرے شیعہ رھنما ہیں۔
یاد رھے 23 مارچ یوم پاکستان ملت تشیع کی نسل کشی اور محسنین پاکستان پر ظلم و زیادتی جاری ہے۔
........
/169