ابنا: مصر کي سترہ انقلابي تنظيموں اور گروہوں نے جن ميں چھ اپريل نامي تحريک اور کفايہ موومنٹ سرفہرست ہيں اپنے بيان ميں کہا ہے کہ وہ جمعے کو وسيع مظاہرہ کرکے مصرميں سياسي قيديوں کي آزادي کا مطالبہ کريں گي - ان گروہوں نے اسي طرح اعلان کيا ہے کہ وہ عام شہريوں پر فوجي عدالتوں ميں مقدمہ چلائے جانے کے سخت خلاف ہيں -
مصرميں انقلابي گروہوں کي آئيني کميٹي کے ايک رکن احمد حلمي نے کہا کہ مصر کو اندرون ملک اوربيرون ملک دونوں جانب سے خطرات کا سامنا ہے اور بعض عناصر کي کوشش ہے کہ وہ انقلاب کو اس کے راستے سے منحرف کرکے حالات کو اپنے مفادات کي سمت موڑ ديں -
احمد حلمي نے کہا کہ مصري عوام کے انقلاب کے اہداف ابھي پورے نہيں ہوئے ہيں -.......
/169