ابنا: پارليمنٹ مجلس شورائے اسلامي ميں قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے سربراہ علاء الدين بروجردي نے امريکي وزارت خارجہ کے اس بيان پر کہ گيارہ يورپي اور ايشيائي ملکوں کو ايران سے تيل کي خريداري کے لئے مستثني کيا جارہا ہے کہا کہ امريکا کا يہ اقدام اس کے سابقہ موقف سے واضح طور پر پسپائي ہے -
علاء الدين بروجردي نے کہا کہ ايران کے تيل کے بائيکاٹ سے يورپ کے لئے پيدا ہونے والا بحران، تيل کي قيمتوں ميں مسلسل اضافے سے ہونے والي تشويش اور مغرب کا اقتصادي بحران يہ تمام باتيں ايران کے سلسلے ميں امريکا کےدھمکي آميز موقف ميں نرمي کا باعث بني ہيں - ايراني پارليمنٹ کے قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ايران اين پي ٹي کي پابندي کرتا رہے گا کہا کہ تہران پرامن ايٹمي ٹکنالوجي کے حصول کے اپنے قانوني حق سے ہرگز دستبردار نہيں ہوگا-
واضح رہے کہ امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن نے اعلان کيا ہے کہ واشنگٹن ايران کے تيل کي خريداري کے سلسلے ميں بلجيم، چک ريپبلک ، فرانس ، جرمني ، يونان ،اٹلي ، جاپان ، ہالينڈ ، پولينڈ ، اسپين اور برطانيہ کو ان کي تيل کي ضرورتوں کے پيش نظر مستثني کرتا ہے اور يہ ممالک ايران سے تيل خريد سکتے ہيں - کلنٹن نے کہا تھا کہ البتہ وہ چين اور ہندوستان سميت بعض ديگر ملکوں سے کہيں گي کہ وہ ايران سے تيل کي خريداري بند کرديں - ہندوستان پہلے ہي کہہ چکا ہے کہ وہ ايران سے تيل کي درآمدات کو بند نہيں کرے گا
........
/169