ابنا: علی اصغر سلطانیہ نے فرانسیسی ٹی وی چینل چوبیس کو انٹرویو دیتے ہوۓ اس بات پر تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی پرامن ایٹمی سرگرمیاں ہرگز بند نہیں کرے گا اور کہا کہ تہران پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود بدستور این پی ٹی معاہدے کی پابندی کرتا رہے گا۔
علی اصغر سلطانیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے سلسلے میں یورپ کی ایران مخالف دھمکیوں کے بارے میں کہا کہ ان پابندیوں کی وجہ سے اس ٹیکنالوجی تک جلد رسائی کے سلسلے میں ملت ایران کا ارادہ اور بھی زیادہ مستحکم ہوا ہے۔
علی اصغر سلطانیہ نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائي کی دھمکیوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائيل کے ہر طرح کے ممکنہ حملے کے اس حکومت اور خطے کے لۓ انتہائي خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔....... /169