ابنا: مجلس وحدت مسلمین کے ڈویژنل دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج امریکی نفوذ کی بدولت سرزمین پاکستان بے گناہ انسانوں کے خون سے رنگین ہے اور کربلا کا منظر پیش کررہی ہے، یہاں ہر روز بے گناہوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔ اس لیے ہر باضمیر، غیرت مند، شجاع اور وطن سے محبت کرنے والے فرد پر فرض ہے کہ وہ پاک سرزمین کی حفاظت کے لئےمیدان عمل میں اتریں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوتی دہشت گردی، لاقانونیت اور بدامنی امریکی غلامی کا نتیجہ ہےانہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ 25 مارچ کو نشتر پارک کراچی میں منعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت ؑ کانفرنس پاکستان کے مفلوک الحال عوام کے لیے روشنی کی کرن ثابت ہوگی، اس روز لاکھوں فرزندان توحید سرزمین وطن پر ہونے والی دہشت گردی، لاقانونیت، ٹارگٹ کلنگ، بیرونی مداخلت اور حکومت کی خاموش پالیسوں کے خلاف جدوجہد کا اعلان کریں گے۔....... /169
21 مارچ 2012 - 19:30
News ID: 304013
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل قرآن و اہلبیت کی تعلیمات میں مضمر ہے.