ابنا: مظاہرين نے صعدہ صوبے کا محاصرہ کرنے والوں کے ساتھ حکومت کے تعاون کي سخت مذمت کي ہے- اس محاصرے کے سبب صعدہ کے لوگوں کو انتہائي سخت حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- مظاہرين نے اسي طرح يمن ميں امريکا اور خليج فارس کے بعض ساحلي عرب ممالک کي مداخلت کي مذمت کرتے ہوئے يمن کے حکام پر الزام عائد کيا کہ وہ صعدہ کے عوام کي ابتر صورتحال کے سلسلے ميں بے توجہي سے کام لے رہے ہيں اور ان مسلح گروہوں کي حمايت کر رہے ہيں جو ضروري چيزيں اس صوبے تک نہيں پہنچنے دے رہے ہيں- واضح رہے کہ يمن ميں جنوري دو ہزار گيارہ کے اواخر ميں عوامي تحريک شروع ہوئي تھي اور اب تک اس تحريک ميں سيکڑوں مظاہرين سيکورٹي فورس کے ہاتھوں مارے جا چکے ہيں ــــــ
شام ميں عوام کي جانب سے صدر بشار اسد کي حمايت اور دہشتگردانہ حملوں کي مذمت ميں عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے - اسي کے ساتھ شام کے سياسي مسائل کے ايک ماہر نے بتايا ہے کہ اس ملک ميں مغرب اور عرب حکومتوں کي حمايت سے تينتيس سے زائد دہشتگرد گروہ سرگرم ہيں -
دمشق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شام کے مختلف شہروں ميں عوام کي جانب سے حکومت کي اصلاحات کے پروگرام کي حمايت اور دہشتگردانہ حملوں کي مذمت ميں جلوسوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے –
اس رپورٹ کے مطابق عوام نے مختلف شہروں ميں مظاہرے کرکے ، دمشق اور ديگر شہروں ميں مغرب اور عرب حکومتوں کے حمايت يافتہ دہشتگرد گروہوں کي کاروائيوں کي مذمت کي - شام کے عوام نے اسي کے ساتھ اپنے ملک کے خلاف مغرب اور بعض عرب حکومتوں کي مشترکہ سازشي مہم کي بھي مخالفت کا اعلان کيا - قابل ذکر ہے کہ حاليہ دنوں ميں شام کے مختلف شہروں منجملہ دمشق اور حلب ميں دہشتگردانہ کاروائيوں ميں دسيوں افراد جاں بحق اور ڈيڑھ سو کے قريب زخمي ہوئے ہيں - دوسري جانب شام کے سياسي امور کے ايک ماہر احمد صوان نے رشيا ٹوڈے سے گفتگو ميں بتايا ہے کہ شام ميں مغرب اور علاقے کي بعض عرب حکومتوں کي حمايت سے تينتس دہشتگرد گروہ سرگرم ہيں - انہوں نے کہا کہ يہ دہشتگرد گروہ دعوا کرتے تھے کہ حمص اور ادلب سميت شام کے اکثر علاقے ان کے کنٹرول ميں ہيں ليکن ان شہروں ميں ان کے اڈے ختم ہوگئے جس کے بعد انہوں نے اب دمشق اور حلب ميں دہشتگردانہ کاروائياں شروع کي ہيں -اسي کے ساتھ شام کے سرکاري ذرائع نے بتايا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں ميں دہشتگرد گروہوں کے خلاف فوج کي کاروائياں جاري ہيں -اس رپورٹ کے مطابق شہر حمص کے مضافاتي علاقے جب الجندلي ميں فوج کي کاروائي ميں کئي دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں - اس آپريشن ميں فوج نے بھاري مقدار ميں بارودي سرنگيں اور گولہ بارود برآمد کيا ہے –پير کو بھي شام کے علاقے المزہ ميں ايک کاروائي ميں متعدد دہشتگرد ہلاک اور بہت سے گرفتار ہوئے تھے. .......
/169