19 مارچ 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ تیل کی صنعت کو قومی تحویل میں لینے کا دن ایران کی بنیاد کی حفاظت اور دفاع میں ایرانیوں کے قومی غرور و فخر کی علامت ہے۔

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تیل کی صنعت کو قومی تحویل میں لینے کے دن کے موقع پر اس بات پر زور دیا کہ تیل کی صنعت کو قومیانا اور غیر ملکی استعمار کی نفی تمام ایرانیوں کے لیے ایک ناقابل فراموش واقعہ ہے۔صدر مملکت کے پیغام میں آیا ہے کہ بلاشبہ تیل کی صنعت کو قومی تحویل میں لینا اپنے حقوق حاصل کرنے اور ایران کے ذخائر پر استعمار کے تسلط کو ختم کرنے کے لیے ملت ایران کی جدوجہد کی تاریخ کا ایک اہم موڑ تھا کہ جو حریت پسند اور استعمار گروہوں کے لیے نمونہ عمل بن گيا۔صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ تیل کی صنعت کے میدان میں ایرانی ماہرین کی کوششوں سے تیل کے ذریعے ایران کو نقصان پہنچانے کے لیے دشمنوں کے تمام سیاسی و اقتصادی ہتھکنڈے ناکام ہو گئے ہیں۔.....

/169