17 مارچ 2012 - 20:30

بحرین میں آل خلیفہ کا تشدد جاری ہے ، گذشتہ روز کے مظاہروں پر آل خلیفہ کے کارندوں کے تشدد میں ایک انقلابی شہید ہوگيا۔

ابنا: آل خلیفہ کی شاہی فوج وسیع پیمانے پر مظاہرین کے خلاف زہریلی آنسو گيس استعمال کرتی ہے جس سے متعدد انقلابی مظاہرین شہید ہوچکے ہیں۔ یہ زہریلی گيس امریکہ بحرینی حکومت کو فراہم کرتا ہے۔ ہفتے کے روز دسیوں ہزار افراد نے منامہ میں مظاہرے کرکے سعودی عرب کے جارح فوجیوں کے فوری انخلاء اور ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے خاتمے کامطالبہ کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کے کارندے مظاہرین کےعلاوہ ان کے گھروں میں بھی آنسو گيس کے گولے داغتے ہیں جس سے بہت سے انقلابی دم گھٹ کر شہید ہوچکے ہیں۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی کے لئے شاہی حکومت کے خلاف تحریک چلا رہی ہے۔
....... 
/169