14 مارچ 2012 - 20:30

صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ فلسطینی جہادی تنظیموں کے راکٹ حملوں کے سامنے وہ بے بس ہوچکے ہیں اور ان حملوں کو روکنے کےلئے ان کےپاس کوئي چارہ نہیں ہے۔

ابنا: نیتن یاھو نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی گروہوں کے حملوں کو روکنے کے لئے ان کےپاس کوئي جادوئي نسخہ نہیں ہے۔ صیہونی وزیراعظم کا یہ بیان ایسے عالم میں آ رہا ہے کہ جب قدس کی غاصب حکومت کئي دنوں سے غزہ پر وحشیانہ حملے کر رہی ہے اور اس کے حملوں میں چھبیس فلسطینی شہید اور اسی سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی تنظیموں نے بھی صیہونی جارحیت کا بھر پور جواب دیا ہے اور صیہونی ذرائع کے مطابق دو سو راکٹ صیہونی ٹھکانوں پر آ کر لگے ہیں۔ گذشتہ روز صہیونی ریاست کی سکیورٹی کیمٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں فلسطینی مجاہدین کے حملوں کا جائزہ لیا گيا۔....... /169