14 مارچ 2012 - 20:30

ہندوستان کے صحافیوں نے اردو صحافت کے خلاف صہیونی ریاست کی دھمکیوں مذمت کی ہے۔

ابنا: اردو اخبار صحافت اور مشرق ہند نے مشترکہ مضامین میں اردو صحافت کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست اردو صحافت سے ڈرتی ہے کیونکہ اردو ذرائع ابلاغ صہیونی ریاست کی سازشوں سے پردہ اٹھاتے ہیں۔ صحافت اور مشرق ہند کے مضامین میں آیا ہے کہ مغرب نے دہشتگرد سے مقابلے کے دعوؤں سے دنیا کو دھوکہ دیا ہے اور رعب و دہشت پیدا کرکے مسلمانوں اور اسلام کو بدنام کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے اردو ذرائع‏ ابلاغ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے وحشیانہ مظالم اور قبلہ اول کو منہدم کرنے کی صیہونی سازشوں اور مسجدوں کی مسماری اور بچوں اور خواتین کے قتل عام جیسے صہیونی ریاست کے ظلم و جور سے پردہ اٹھاتے رہتے ہیں ۔ ان اخباروں نے لکھا ہے کہ محمد احمد کاظمی کو جو کہ ایک سینئر اور مسلمان صحافی ہیں، صہیونی ریاست کی سازش کے تحت ہی بےبنیاد الزامات لگا کر گرفتار کیا گيا ہے۔ صحافت اور مشرق ہند نے لکھا ہے کہ ہندوستان میں امریکی اور صیہونی لابیاں فعال ہوچکی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستانی مسلمانوں کے جذبات کا خیال نہ رکھنا، امریکہ کے ساتھ ایٹمی معاہدہ، اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی میں امریکہ کا ساتھ دیتے ہوئے ایران کےخلاف ووٹ دینا، نیز ایران پاکستان ہندوستان گيس پائپ لائين سے نکل جانا اور مقبوضہ فلسطین کے بارے میں دیرینہ پالیسیاں بدل دینا یہ سارے فیصلے امریکہ اور اسرائیل سے دوستی کانتیجہ ہیں۔ .......

/169