ابنا: اطلاعات کے مطابق چودھری ذوالفقار علی کی قیادت میں آٹھ رکنی وفد نئي دہلی پہنچ گيا ہے۔ یہ وفد ممبئي حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں نئي دہلی پہنچا ہے۔ پاکستانی عدالتی کمیشن جن افراد سے ملاقات کرے گا ان میں اجمل قصاب سے تحقیقات کرنے والے افسران، جوڈیشل مجسٹریٹ اور مارے جانے والے دہشت گردوں کے پوسٹ مارٹم کرنے والے افسران بھی شامل ہیں۔یاد رہے ہندوستان نے پاکستان سے ممبئي حملوں کے بارے میں جاری تحقیقات میں تعاون کرنے درخواست کی تھی۔ نومبر دوہزار آٹھ کو ممبئي میں دہشت گردانہ حملے ہوئے تھے جن میں ایک سو چھاسٹھ افراد ہلاک اور تین سو زخمی ہوئے تھے۔ ہندوستان نے پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کو ان حملوں کا ذمہ دار قرار دیا تھا جسے پاکستان نے مسترد کیا ہے۔ اجمل قصاب نامی دہشت گرد ہی ان حملوں میں زندہ بچا ہے۔....... /169
14 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 302906
پاکستان کی فیڈرل انوسٹی گيشن ایجنسی ایف آئی اے کے خصوصی پراسکیوٹر کی قیادت میں ایک وفد ہندوستان گیا ہے۔