11 مارچ 2012 - 20:30

فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے ایک بار پھر غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کے مقابل عوام کی استقامت اور پائیداری پر زور دیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت فلسطین ناقابل شکست ہے اور غاصب صیہونی حکومت کو غزہ پر حملے روک دینے چاہییں۔

دوسری جانب غزہ پر صیہونی حملوں کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو ایک بیان میں ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ہولناک جرم اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ادھر غزہ یونیورسٹی کے پروفیسر مخیمر ابو سعدا نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر وحشیانہ حملوں کا مقصد فلسطینی عوام کی مزاحمت کو توڑنا ہے۔ انہوں نے اس بربریت پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر بھی تنقید کی۔....... /169