9 مارچ 2012 - 20:30

امریکہ کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کو ایران پر فوجی حملے کے نتائج کے بارے میں تشویش ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی داخلی سلامتی کی مشاورتی کونسل کے رکن لی ہیملٹن نے کہا ہے کہ امریکی فوج کو ایران کے ساتھ فوجی محاذ آرائی پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کی کمی کے پیش نظر فوج کو ایک نئي جنگ کے آغاز پر تشویش ہے اور فوج موجودہ حالات میں جنگ کی خواہاں نہیں ہے۔ گزشتہ مہینے امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسی نے بھی کہا تھا کہ ایران پر اسرائیل کا فوجی حملہ علاقے میں امن و ثبات کو ختم کر دے گا۔

دوسری جانب صہیونی ریاست کی جاسوسی تنظیم موساد کے سابق سربراہ مئیر داگان نے ایران کے خلاف فوجی اقدام کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پورے علاقے میں جنگ کا دائرہ پھیلنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا ہے۔....... /169