7 مارچ 2012 - 20:30

آل سعود کی خفیہ ایجنسیوں کی ماورائے عدالت جیلوں میں سیاسی اسیروں کی تعداد 4400 سے تجاوز کرگئی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے قومی انسانی حقوق فورم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آل سعود کے اذیتکدوں میں اسیر سیاسی قیدیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور سیاسی اسیروں کی تعداد 4400 سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ان قیدیوں کی اکثریت انفرادی سیلوں میں قید تنہائی کاٹ رہے ہیں اورعرصہ دراز سے کسی بھی عدالتی کاروائی کے بغیر قید کرلیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے قومی انسانی حقوق فورم نے کہا ہے کہ ان 4400 قیدیوں کے علاوہ سعودی جیلوں اور تشدد گاہوں میں دسیوں ہزار ہا ہزار شہری کسی عدالتی کاروائی کے بغیر قید ہیں اور اس ملک میں قید ہونے والوں کی رہائی کا گویا کوئی انتظام ہی نہیں ہے اور قیدی خواہ بے گناہ ہی کیوں نہ ہو، گرفتار ہوتے ہیں مجرم سمجھا جاتا ہے اور درندہ صفت جیلروں کے جبر و تشدد کا نشانہ بنتا رہتا ہے۔فورم نے آل سعود کے اس رویئے کی شدید مذمت کی۔

.......

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

سعودی عرب میں شیعہ باشندوں کی گرفتاریوں میں زبردست اضافہ / اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون