1 مارچ 2012 - 20:30

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي، خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ ہمارے عوام آج بھر پور طرح سے انتخابات میں شرکت کرکے دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنادیں گے۔

ابنا: آیت اللہ صدیقی نے مختلف موقعوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ملت ایران آج ایک اور عظیم کارنامہ ا نجام دے کر ماضی کی طرح دشمنوں کو مایوس اور شرمندہ کردے گي اور اسلامی جمہوری نظام کی سربلندی اور وقار کا سبب بنے گي۔

خطیب جمعہ تہران نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنوں کےوسیع پروپگينڈوں کو اسلامی انقلاب کے اثرات سے ان کے خوف و وحشت کی علامت قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے خلاف دشمنوں کی دھمکیاں ان کے کمزور ہونے اور اسلامی ایران کے مستحکم ہونے کا باعث بنی ہیں۔

خطیب جمعہ تہران نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کی اور کہا کہ امریکی فوجیوں کا یہ اقدام دیگر آسمانی کتابوں اور انسانیت کی توہین ہے۔ انہوں نے ملت افغان کی حمایت کرتےہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان اس طرح کے توہین آمیز اقدامات کے مقابل خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے تاکید کی کہ قرآن کی بے حرمتی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

خطیب جمعہ تہران نے شام کے خلاف مغرب اور علاقے کے بعض فریب خوردہ ملکوں کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے دشمنوں نے شام میں باغیوں اور دہشتگردوں کومسلح کرکے داخلی جنگ شروع کروانے کی سازش تیار کی ہے۔ انہوں نے شام میں نئے آئین پر ریفرینڈم اور اصلاحات کو سراہا۔

خطیب جمعہ تہران نے بحرین میں نہتے عوام کے خلاف آل خلیفہ کی مجرمانہ کاروائیوں کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ عرب ملکوں کو چاہیے کہ مغرب کی پالیسیوں کی بے چون وچرا اطاعت کرنے کےبجائے آل خلیفہ کی انسانیت سوز مجرمانہ کاروائيوں، افغانستان میں قرآن سوزی اور صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف اقدامات کریں۔ .....

/169