1 مارچ 2012 - 20:30

روس کے وزیراعظم نے ایک تقریر میں کہا ہے کہ روس پوری طاقت کے ساتھ ایران کے خلاف جنگ کو روکنے کا اقدام کرےگا۔

ابنا: روس کے وزیراعظم  ولادیمیر پیوٹن نے ایک تقریر میں کہا ہے کہ روس پوری طاقت کے ساتھ ایران کے خلاف جنگ کو روکنے کا اقدام کرےگا۔ ماسکو میں ذرائع ابلاغ کے چیف ایڈيٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ روس ایران کے خلاف جنگ کو روکنے کے لئے ہر اقدام عمل میں لائےگا۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کے منفی اثرات روس پر مرتب ہونگے اور میرا خیال ہے کہ کوئی بھی حالات کو کنٹرول سے خارج ہونے کو پسند نہیں کرےگا۔روسی وزیر اعظم نے کہا کہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ ایران کا حق ہے روسی وزیر اعظم نے مغربی ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلدبازی سے پرہیز کریں۔............

/169