29 فروری 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق پورے شہر میں کالعدم ملک دشمن جماعت کے مُسلح دہشتگردوں نے گشت شروع کردیا ہے ۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے مُسلح دہشتگرد پورے شہر میں دندناتے گھوم رہے ہیں۔ مگر تمام حکومتی ادارے خاموش تماشائی نطر آرہے ہیں۔

ابنا: مزید اطلاعات کے مطابق خیر پور کے علاقے میرس میں کالعدم سپاہ صحابہ کے مُسلح دہشتگرد داخل ہوگئے ہیں۔ دہشتگردوں نے علاقے میں شدید فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 2 شیعہ مومنین زخمی ہوگئے ہیں زخمی ہونے والے مومنین کے نام نظر اور اطہر بتائے جاتے ہیں۔ دونوں مومنین کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر کے مطابق نطر کو پاوں میں اور اطیر کو سینے پے گولی لگی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  علاقے میں شدید حالات کشیدہ ہیں۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے  مزید 3 شیعہ مومنین کو زخمی  کردیا ہے۔ صبح سے اب تک  زخمی ہونے والے مومنین کی تعداد  8 ہوگئی ہے ۔ منظوروسان کے حکم پر پولیس خاموش تماشائی نظر آرہی ہے

واضع رہے ہے کہ آج صبح بھی ضلع خیرپور کے شہر پریالوئی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شیعہ مومننوید شاہ کو ہتھیار کے زور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کے بعد اچانک کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے نوید شاہ کی دوکان پر حملہ کردیا تھا جس کی وجہ سے دوکان میں بیٹھے ہوئے دومومنین کو بھ تشدد کا نشانہ بنایا۔

سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے پورے دن میں زخمی ہونے والے چند مومنین کے نام درج زیل ہے

1)اطہر2)نظر3) ریاض4) ارباب5)سعید6)نوید

........

/169